سحری کھانے کی فضیلت

سحری کھانے کی فضیلت

سحری کھانا سنت اور باعث خیرو ِبرکت ہے، حضور اقدس ﷺ نے سحری کرنے کی ترغیب دی ہے، اس لیے سحری کا اہتمام ہونا چاہیے، اس سے روزہ رکھنے میں قوت بھی ملتی ہے ، اگر دل نہ بھی چاہے تب بھی کچھ نہ کچھ کھا پی لینا چاہیے، چاہے پانی ہی پی لے تب بھی کافی ہے، لیکن اگر کسی نے نہار منہ ہی روزہ رکھ لیا تب بھی درست ہے۔

(صحیح البخاری حدیث:1923، مسند احمد حدیث: 11086،ماہِ رمضان کے فضائل و احکام،مراقی الفلاح ، بہشتی زیور)

فقط واللہ اعلم
محمدمرغوب الرّحمٰن القاسمِی غُفرلہ
12 اپریل 2021بروزپیر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top