اَ لْحَمْدُ للہ ! ’’مکتب الصفه‘‘ ایک تعلیمی ادارہ ہے جو علمائے کرام اور تعلیمی ماہرین کے اشتراک سے قائم شدہ ہے، اسکولوں اور مدارس و مکاتب میں موجود بچوں/بچیوں کی بہتر سے بہتر تعلیم و تربیت کی کوشش کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
صفہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے دور کا سب سے پہلا مکتب ومدرسہ تھا جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی محمد ﷺ سے علم دین حاصل کیا کرتے تھے اسی کو ذہن میں رکھ کر ہم نے بھی باخلاصِ نیت مکتب کا نام صفہ رکھا ہے۔
مکتب الصفہ کے قیام کا مقصد (۱) اللہ رب العزت کی رضا و خوشنودی کا حصول اور اس کے حکم کے مطابق اعلائے کلمہ اللہ کے فریضہ کو انجام دینا ہے، (۲) آنے والی نئی نسل کے ایمان کی فکر و حفاظت اور بچپن سے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کرنا ۔(۳) شعبہ وفاق المقاتب کے ذریعہ ملک بھر میں مکاتب کا نظام قائم کرنا اور قرآنِ کریم کی تعلیم کو فروغ دینا ۔(۴)میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ علمِ دین کو پوری دنیا میں عام کرنے کی صحیح محنت و کوشش کرنا (۵) تعلیمِ بالغان کے ذریعے مرد و خواتین میں دینی وعلمی بیداری پیدا کرنا، جس کے لئے (خاص کر وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے) ایسے طلبہ تیار کرنا ہے جو دینی علوم میں مہارت کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے بھی بڑی حد تک واقف ہوں، جو سارے عالم میں داعیانہ کردار ادا کرنے کی صلاحیت و استعداد کے حامل ہوں، خاص طور سے عربی، انگریزی اور ہندوستانی زبان سے اس حد تک واقف ہوں کہ بلا تکلف ان زبانوں میں لکھ پڑھ سکیں، اپنے مافی الضمیر کو برجستہ ادا کر سکیں اور موجودہ زمانہ کے اسلوب میں دعوت الی اللہ کا فریضہ انجام دے سکیں۔
نوٹ : چار سال سے اب تک مکتب کا تعلیمی نظام انفرادی طور پر گھر گھر جاری تھا اور چار سال سے مستورات کا مکتب گھر میں جاری ہے جگہ کہ قلت اور متفرقات کو ختم کرتے ہوئے مستقل طور پر جگہ خرید کر ایک ادارہ قائم کرنا ہے۔
چنانچہ اس عظیم مقاصد کے پیش نظر دو سال قبل چار ہزار اسکیئر فٹ کی جگہ خریدی گئی تھی جس کی 99% فیصد قیمت والد محترم نے ہی ادا کی ہے ۔
فی الحال مسجد کا تعمیری کام شروع ہے آپ احباب سے مخلصانہ اپیل کرتے ہیں کہ دین کے تحفظ کے لیے مذکورہ اہم عزائم و منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنے یا مرحومین کی طرف سے ایصالِ ثواب کے لیے اپنے عطیات ونفلی صدقات سے مکتب کا بھرپور تعاون فرمائیں آپ کے تعاون سے جو کارِ خیر وجود میں آئے گا اس کا صلہ ان شاءالله آپ کو دنیا و آخرت دونوں جہاں میں ضرور ملے گا ۔
مفہومِ حدیث: اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول محمدﷺ کا ارشاد ہے کہ : جس شخص نے بھی اللہ تعالیٰ کے گھر کی تعمیر ایک چیل کے گھونسلے کے بقدر بھی کی تو اس کا گھر جنت میں ضرور ہوگا ۔
(سنن ابن ماجه / بَابُ : مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا. )
جزاک اللہ خیرا کثیرا فی الدارین
خادم مکتب
مفتی محمد زکریا اچلپوری الحسینی
WhatsApp/Phone Number /+91-8839665690
📌آپ کے کچھ پیسے بن سکتے ہیں
• دینی تعلیم کا ذریعہ
• نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
• ارتداد کا خاتمہ
• نئی نسل میں اخلاق حسنہ اور عمدہ تربیت کا ضامن
ان شاءالله
Bank Name:☞ CENTRAL BANK OF INDIA
Khata Name:☞ Alshifa Welfare Education Society Achalpur
Account No:☞ 5644486309
IFSC:☞ CBIN0281325