مکتب الصفہ آف لائن داخلہ فارم
یہ فارم اچلپور شہر کے بچوں کے لیے مختص ہے
(۱) والدین یا سر پرست میں سے داخلہ کے وقت کسی ایک کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔
(۲) طالب علم کو اپنی حاضری کا خیال رکھنا ضروری ہوگا، بغیر اطلاع کے مسلسل غیر حاضری پر مکتب سے نام خارج کر دیا جائیگا۔
(۳) بغیر اسلامی لباس کے طلبہ کو درسگاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی لڑکوں کا لباس سفید کرتا سفید پاجامہ اور سفید ٹوپی لڑکیوں کا لباس سفید گول فراک بغیر چاق کا گھٹنوں سے پانچ ۵ / چھ (۶) انچ نیچے تک سفید شلوار سفید اسکارف
(۴) چھ سال سے کم عمر بچے کو مکتب میں داخل نہیں کیا جائیگا۔
(۵) بغیر داخلے کے کسی بھی بچے کو مکتب میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر مہینہ کی فیس ایک تاریخ کو جمع کرنا ضروری ہوگا۔
(۶) اپنے بچوں کو وقت سے پہلے صفائی کے ساتھ، با وضو روانہ کریں ، ناخن اور بالوں پر خاص توجہ دیں ( بال اسٹائلر نہ ہو )
(۷) بیماری کی حالت یا گھر کے شادی اور دیگر ضروری پروگراموں میں تحریری درخواست دیکر چھٹی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
(۸) سر پرست کیلئے ضروری ہے کہ ہر مہینے کم از کم ایک مرتبہ مکتب میں آکر اپنے بچہ کی تعلیمی کیفیت کا جائزہ لیں۔
(۹) اگر کسی معلم استاد سے بچوں کو تنبیہ کرنے میں کوئی سختی ہو جائے تو سر پرستوں کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کی شکایت آنے پر کسی طرح کا قدم اٹھانے سے پہلے مکتب میں آکر صحیح حالات کی تحقیق کرے۔ نیز اگر سر پرست حضرات کو کسی معلم سے شکایت ہے تو وہ مکتب کے صدر صاحب سے ملے۔
(۱۰) اپنے بچوں کو گھر پر سبق یاد کرائیں اور روزانہ سنیں۔
(۱۱) مذکورہ بالا امور کی خلاف ورزی پر کسی بھی وقت طالب علم کی تنبیہ اور اخراج کا اختیار مکتب کو حاصل ہوگا۔
(۱۲) داخلہ فیس 200 روپے ہے ۔
(۱۳) اگر آپ کا بچہ کسی وجہ سے مکمل مہینہ بھی غیر حاضر رہا تو وہ غلطی آپ اور آپ کے بچے کی ہوئی لہذا ایسی صورت میں بھی مکتب کی فیس لی جائے گی اس میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہوگی
( نوٹ : مکتب کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے ایک مہینے میں ایک بچہ کی فیس دو سو روپے طے کی گئی ہے۔ لہذا ایک بچے سے دو سو روپیے وصول کئے جائینگے جو حضرات پورے سال کی مکمل فیس 2000 دو ہزار روپے ایک ساتھ دینے کی طاقت رکھتے ہوں تو وہ پوری فیس ایک ساتھ ادا کردیں یا پانچ پانچ مہینوں کی فیس دو قسطوں میں بھی ادا کر سکتے ہیں۔ اس حساب سے ایک بچے پر ایک دن کے فقط چھ روپے کچھ پیسے بنتے ہیں۔)
تعلیم کا متعینہ وقت
(اس میں سے کوئی ایک وقت آپ کے بچے کے لیے)
صبح : 7:30 سے 9:30 تک
دو پہر: 2:30 سے 4:30 تک
شام : بعد نمازِ مغرب سے 8:45 تک
اہد: مدرسہ ھذا کے تمام شرائط ہمیں منظور ہیں، انشاء اللہ ان شرائط پر پابندی سے عمل کریں گے۔
رابطہ کریں ☜. 8830665690 .Mob