سب سے افضل پانی کونسا ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔علماۓ کرام
کیا صلح حدیبیہ کے موقع پر جو پانی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک انگلیوں سے نکلا تھا اس کو زمزم کے پانی سے افضل پانی کہنا درست ہے۔۔والسلام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب وبہ التوفیق
دنیا میں سب سے افضل پانی آب زمزم ہے اور جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے پوروں سے پانی نکلا تھا وہ آب زمزم سے بھی افضل ہیں۔
عن جابر بن عبد اﷲ، ہذا الحدیث قال: لقد رأیتني مع النبي صلی اﷲ علیہ وسلم وقد حضرت العصر، ولیس معنا ماء غیر فضلۃ، فجعل في إناء فأتي النبي صلی اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم بہ، فأدخل یدہ فیہ وفرج أصابعہ…فتوضأ الناس۔۔۔۔۔ فعلت أنہ برکۃ، قلت لجابر: کم کنتم یومئذ؟ قال: ألفا وأربع مأئۃ۔ (بخاري شریف، باب شرب البرکۃ، والماء المبارک، النسخۃ الہندیۃ ۲/۸۴۲، رقم: ۵۴۲۲، ف:۵۶۳۹)أفضل المیاہ ما قد نبعبین أصابع النبي المتبع
فماء زمزم فماء الکوثرفنیل المصر ثم باقي الأنہر
(الحموی علی الأشباہ کامل الفنّ الرابع کتاب الطہارۃ مکتبہ ادارۃ القرآن کراچی ۲/۲۷۳)
عن ابن عباسؓ، قال:قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ: خیرماء علی وجہ الأرض ماء زمزم فیہ طعام من الطعم وشفاء من السقم۔ (المعجم الکبیر للطبراني، احیاء التراث العربي ۱۱/۸۱، رقم:۱۱۱۶۷، الترغیب والترہیب ۲/۱۶۶؍ ۱۷۵۳)
أن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال: خیرماء علی وجہ الأرض زمزم۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ ۱/۹۰)
فقط واللہ تعالی اعلم
محمدمرغوب الرّحمٰن القاسمِی غُفرلہ
22 دسمبر 2020 بروز منگل
الجواب صحیحٌ
مفتی محمد زبیر صاحب بجنوری غُفرلہ
دارالافتاء المسائل الشرعیۃ الحنفیہ