رخسار پر کالا ٹیکہ لگانا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نظر بد سے بچانے کے لئے بچے کے رخسار پر کالا ٹیکہ لگانا کیسا ہے؟ 

بسم الله الرحمٰن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق
حامداومصلیاامابعد:
نظر بد دور کرنے کے احادیث میں مختلف طریقے موجود ہیں کچھ افعال کے ذریعہ تو کچھ دعاؤں کے ذریعہ بہتر ہے کہ احادیث میں منقول دعاؤں کا اہتمام کیا جائے

قل أعوذ برب الفلق“ اور ”قل اعوذ برب الناس“ تین تین بار پڑھ کر اس پر دم کردیں اور یہ دعا لکھ کر گلے میں ڈال دیں، ”أعوذُ بکلماتِ اللہِ التَّامّات من شرِّ کل شیطانٍ وَّ ہَامَّة وعین لامّة “ ان شاء اللہ سب آفتوں سے اور لوگوں کے حسد سے حفاظت رہے گی۔

نظرِ بد سے بچانے کے لیے رخسار پر کالا ٹیکا لگانا جائز ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7 / 2870):

"وفي شرح السنة: روي أن عثمان – رضي الله عنه – رأى صبيًّا مليحًا فقال: دسموا نونته كيلا تصيبه العين، ومعنى دسموا: سودوا، والنونة النقرة التي تكون في ذقن الصبي الصغير.”

فقط والله اعلم
محمد زکریّا اچلپوری الحسینی
دارالافتاء المسائل الشرعیة الحنفية

https://t.me/Almasailush_Shariyya

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top