سوال:- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ہولی دیوالی میں مٹھائی کا ڈبہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ہولی یا دیوالی پر محض تہوار کی خوشی میں جو مٹھائی بھیجی جاتی ہے، اسے لینے کی گنجائش ہے؛ لیکن اگر یہ پتہ چل جائے کہ وہ چڑھاوے کی ہے تو اُسے لینے کی اجازت نہیں۔
(مستفاد: فتاویٰ محمودیہ ۱۸؍۳۴ ڈابھیل)
لا بأس بالذہاب إلیٰ ضیافۃ أہل الذمۃ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الکراہیۃ / الباب الرابع عشر في أہل الذمۃ والأحکام التي تعود إلیہم ۵؍۳۴۷) فقط واللہ تعالیٰ اعلم
املاہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۲؍۳؍۱۴۳۶ھ
الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ
WhatsApp Channel
https://whatsapp.com/channel/0029VaAXunpBlHpVz1X9nJ2s