السلام.علیکم
ایک سوال ھے کہ رات میں جھاڑو لگانا کیسا ھے اس کی کیا حقیقت ھے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائے۔
( مصباح ایرانی )
الجواب و بااللہ التوفيق
دن میں لگانا بہتر ہے؛ کیونکہ دن کام کے لئے ہے اور رات آرام کے لئے؛ وجعلنا اللیل لباسا وجعلنا النہار معاشا ( سورة النبأ )لیکن بوجہ ضرورت رات میں لگانا پڑے تو مضائقہ نہیں. سوشل میڈیا اور عوام میں اس سے متعلق جو باتیں غربت وغیرہ کی مشہور ہیں وہ کسی معتبر کتاب میں مذکور نہیں۔
کتبہ : محمد زبیر ندوی
دارالافتاء دارالعلوم الاسلامیہ جوگیشوری ممبئی انڈیا