بےخبری میں مستحاضہ عورت کا حیض سمجھ کر روزہ توڑدینےکا حکم

سوال مفتی صاحب۔
کوئی عورت استحاضہ کو نہ جاننے کی وجہ سے اسے حیض سمجھ کر روزہ توڑدے۔توکیا صرف اسکی قضا رکھے یا کفارہ اداکرے؟

الجواب
صورت مذکورہ میں اس عورت نے بے خبری میں حیض سمجھ کر روزہ توڑ دی تو اس دن کا روزہ نہیں ہوا،  بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی، البتہ پورا دن روزہ داروں کی طرح بھوکا پیاسا رہنا ہوگا، تاہم کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

فقط واللہ اعلم
محمدمرغوب الرّحمٰن القاسمِی غُفرلہ
17 اپریل 2021 بروزسنیچر 4رمضان

الجواب صحیحٌ
مفتی محمدزبیر صاحب بجنوری غُفرلہ
مفتی عبدالقادر صاحب سورت گجرات
مفتی عبداللہ محی الدین صاحب القاسمِی
مفتی محمدامام الدین صاحب القاسمِی
مفتی محمد زکریا اچلپوری الحسینی

دارالافتاء المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ
https://telegram.me/Almasailush_Shariyya

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top