نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک مرتبہ عکاف (AKKAF) بن بشر تمیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نامی ایک صحابی آئے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا :
عکاف ! تمہاری کوئی بیوی ہے ؟
حضرت عکاف نے کہا :
نہیں !
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا :
کوئی باندی ؟
حضرت عکاف نے کہا :
نہیں !
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا :
تم مالدار ہو ؟
حضرت عکاف عرض کیا :
جی الحمد لله !
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :
پھر تو تم شیطان کے بھائی ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر تم عیسائیوں میں ہوتے تو ان کے راہبوں میں شمار ہوتے ؛ لیکن ہماری سنت تو نکاح ہے
اس کے بعد نبی پاک محمدﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے بدترین لوگ کنوارے ہیں اور گھٹیا ترین موت مرنے والے کنوارے ہیں ۔ کیا تم شیطان سے لڑتے ہو؟
شیطان کے پاس نیک آدمیوں کے لئے عورتوں سے زیادہ کارگر ہتھیار کوئی نہیں، سوائے اس کے کہ وہ شادی شدہ ہوں ۔ یہی لوگ پاکیزہ اور گندگی سے پاک ہوتے ہیں
اے عکاف! یہ عورتیں تو حضرت ایوب علیہ السلام ، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت کرسف علیہ السلام کی ساتھی رہی ہیں
بشر بن عطیہ نے پوچھا یا رسول الله !
یہ کرسف کون تھے ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
یہ ایک آدمی تھا جو کسی ساحل پر تین سو سال تک اللہ کی عبادت میں مصروف رہا، دن کو روزہ رکھتا تھا اور رات کو قیام کرتا تھا لیکن پھر ایک عورت کے عشق کےچکر میں پھنس کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کر بیٹھا اور اللہ کی عبادت بھی چھوڑ دی ، بعد میں اللہ نے اس کی دستگیری فرمائی اور اس کی توبہ قبول فرمالی
اے عکاف نکاح کر لو ورنہ تم تذبذب کا شکار رہو گے!
حضرت عکاف نے عرض کیا :
یا رسول اللہ ! آپ خود ہی میرا نکاح کر دیجیے !
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
میں نے کریمہ بنت کلثوم حمیری سے تمہارا نکاح کر دیا۔
حوالہ : مسند احمد
حدیث نمبر 1551
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ