میرے عزیز دوستو! آپ میں سے ایک ایک فرد میں یہ قابلیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے باشندوں سے اور برادان وطن سے خواہ وہ کسی مذہب کے پیرو ہوں، کہہ دیں کہ اجعلني على خزائن الارض مجھے وزیر صنعت اور معدنیات بنا کر دیکھو، وزیر داخلہ بنا کر دیکھو، آپ میں ایسی قابلیت ہونی چاہیے اور ملک کے ایسے فرض شناس، لائق تعلیم یافتہ ہونا چاہیے کہ ہر طبقہ کے لوگوں کی نگاہیں آپ کی طرف اٹھیں، اور مشکلات کا حل آپ سے سیکھیں لیکن جہاں تک عقائد، یقین اور مقصد زندگی کا تعلق ہے، اس میں آپ ابراہیمی تہذیب کے پیرور رہیے، اپنے مقصد زندگی میں منفرد اور ممتاز رہیے اور بالکل اس طرح ممتاز رہے جیسے روشنی کا مینار ہوتا ہے۔
گمان آباد ہستی میں یقیں مردِ مسلماں کا
بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی
آج شک وشبہ کی اس دنیا میں، بداخلاقی کی اس دنیا میں، بدکرداریوں، بے ایمانوں اور دغا بازیوں کی اس دنیا میں، اقربا نوازی اور خیانت کے اس دور میں اپنی انفرادیت، اپنا امتیاز اور اپنی جداگانہ حیثیت قائم رکھئے اور اپنے عقائد کے حبل متین کو مضبوطی سے پکڑیے۔
بے شک کماؤ اور کھاؤ، زبانیں پڑھو اور سیکھو، ادب میں امتیاز پیدا کرو، مصنف بنو، شاعر بنو، ادیب بنو، پر وفیسر بنو، انجینئر بنو، سائنٹسٹ بنو لیکن اس کے ساتھ اسلامی خصوصیت اسی طرح آپ کے اندر روشن اور چمکنی چاہیے جس طرح کہ پیشانی کا نور چمکتا ہے اور جس طرح دوسرے ملک کے لوگ آپ کے ملک میں پہنچانے جاتے ہیں، آپ خود اپنے اندر امتیاز پیدا کیجیے تا کہ آپ اپنے ملک والوں میں پہچانے جائیں۔
✍🏻 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ
(سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
مَکْتَبُ الصُّفَّهْ : دینی تعلیمی ادارہ
مقصد : نئی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ