کچھ اہم باتیں اور کار آمد مشورے

محمد قمر الزماں ندوی

خوش رہنے اور مایوسی سے بچنے کا نسخہ کیا ہے ؟ ، اس بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے اہل علم اور تجربہ کار لوگ بتاتے ہیں ۔
ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے، لیکن خوش رہنے کا ٩٠ فیصد اختیار آپ کے اپنے پاس ہے، خوش رہنا ایک آرٹ ہے۔ اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں، ضروری نہیں سب آپ کے کام کی ہوں مگر ٹرائی ضرور کیجئے کوئی ایک ضرور کام کرے گی۔
1.دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں۔
2. رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضروری ہے۔
3. ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں۔
4. گھر کے اندر کچن گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں۔
5. پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیے۔
6. دن میں کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں۔
7. زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں۔
8. اپنی پسند کی خوشبو لگائیں۔
9. پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں۔
10. "نو کمپلین ڈے” بنائیں، آج کسی سے کوئی شکایت نہیں پھر دن بڑھاتے جائیں، نو کمپلین ویک، نو کمپلین منتھ۔
11. گھر میں دفتر میں جدت طرازی کی مہم چلائیں، ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں، گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں۔
12. خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں۔ ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں۔
13. مہینے میں دو بار دعوت کریں، کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں۔
14. لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا چھوڑ دیں۔
15. اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیے, چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں، یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی۔
16. صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے، ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو تروتازہ کردیتی ہے، خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔
17: پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زندگی کا حاصل اور خلاصہ کیا ہے ؟
ایک موقع پر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب سے سوال کیا گیا کہ حضرت زندگی کا خلاصہ کیا ھے؟
حضرت نے یہ 20 نکات ارشاد فرمائے:
(1) ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کیا کرو۔
(2) کوشش کرو کہ پوری زندگی میں کوئی تمہاری شکایت کسی دوسرے انسان سے نہ کرے۔ پروردگار سے تو بہت دور کی بات ہے۔
(3) خاندان والوں کے ساتھ کبھی مقابلہ مت کرنا۔ نقصان قبول کر لینا ،مگر مقابلہ مت کرنا۔بعد میں نتیجہ خود مل جائے گا۔
(4)کسی بھی جگہ یہ مت کہنا کہ میں عالم ہوں۔ میرے ساتھ رعایت کرنا۔ یہ ایک غیر نامناسب عمل ہے۔کوشش کرو دینے والے بن جاؤ۔
(5) سب سے بہترین دسترخوان گھر کا دسترخوان ہے. جو بھی تمہاری نصیب میں ہوگا بادشاہوں کی طرح کھا لوگے۔
(6) اللہ کے سوا کسی سے امید مت رکھنا۔
(7) ہر آنے والے دن میں اپنی محنت میں مزید اضافہ کرنا۔
(8)مالداروں اور متکبروں کی مجالس سے دوری اختیار کرنا مناسب ہے۔
(9) ہردن صبح کے وقت صدقہ کرنا ،شام کے وقت استغفار کا ورد کرنا۔
(10) اپنی گفتگو میں مٹھاس پیدا کرنا۔
(11)اونچی آواز میں چھوٹے بچے سے بھی بات مت کرنا ۔
(12)جس جگہ سے تمہیں رزق مل رہا ہے اس جگہ کی دل وجان سے عزت کرنا۔جس قدر ادب کروگے ان شاءاللہ رزق میں اضافہ ہوگا۔
(13) کوشش کرو کہ زندگی میں کامیاب لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کرو۔ ایک نہ ایک دن ضرور تم بھی اس جماعت کا حصہ بن جاؤگے۔
(14) ہر فیلڈ کےہنر مند کی عزت کرنا ،ان کے ساتھ ادب سے پیش آنا چاہئے ،خواہ وہ کسی بھی فیلڈ کا ھو۔
(15) والدین ،اساتذہ اور رشتے داروں کے ساتھ جس قدر اخلاق کا معاملہ کروگے اس قدر تمہارے رزق اور زندگی میں برکت ھوگی۔
(16)ہر کام میں میانہ روی اختیار کرنا۔
(17) عام لوگوں کے ساتھ بھی تعلق رکھنا اس سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
(18) ایک انسان کی شکایت دوسرے سے مت کرنا، ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شکایت کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے تھے۔
(19) ھر بات کو مثبت انداز میں پیش کرنا ،اس سے بہت سے مسائل حل ھو جائیں گے۔
(20) بڑوں کی مجلس میں زبان خاموش رکھنا۔
آخر میں درج ذیل دعا سکھائی کہ مشکل وقت میں اہتمام کے ساتھ پڑھا کرو ان شاء الله بہت فائدہ ھوگا:
"رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَّهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا”

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top