افطار پارٹیاں خرافات کا مجموعہ

کئی سالوں سے مسلمانوں کے درمیان افطار پارٹیوں کا رواج بھی خوب چل چکا ہے،اور اب ان میں ثواب کا عنصر ہونے کے بجائے گناہ اور متعدد خرافات کا پہلو زیادہ ہوتا ہے، کتنوں کی نمازیں ضائع ہوتی ہیں، کئی لوگوں کی تراویح چھوٹ جاتی ہے، منتظمین اور عملہ کی اس دن کی نمازیں تیاری کی نذر ہوجاتی ہیں، جب کہ افطار کرانا صرف ایک نفل کام ہے اور نماز فرض ہے، افطار نہیں کرانے پر پوچھ نہیں ہوگی؛ لیکن نماز چھوڑنے پر ضرور سوال کیا جائے گا، یہ نیکی (افطار کرانا) کتنے گناہوں اور مفاسد کا ذریعہ بن جارہی ہے اس پر نظر کرنے کی اور اس سے گریز کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی نے مال و دولت سے نوازا ہے تو اس طرح کی فضول افطار پارٹیوں پر خرچ کرنے کے بجائے جو حقیقۃ حاجت مند ہیں ان کی مدد کرنی چاہیے اور ان کی ضروریات کا تکفل کرنا چاہیے۔

▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  مَکْتَبُ الصُّفَّهْ
مقصد : آنے والی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
  ♡ ㅤ    ❍ㅤ     ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ  ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ  ˢᵃᵛᵉ  ˢʰᵃʳᵉ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top