
اساتذۂ کرام کے لیے اصول وضوابط
مکتب ابو الحسن علی ندوی: ایک تعارف
مکتب ابو الحسن علی ندوی ایک نو آموز تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے، جس کا قیام 2025ء کے اوائل میں عمل میں آیا۔ یہ ادارہ ریاست مہاراشٹر (انڈیا) کے ضلع امراوتی کے علاقے تاج نگر، پتھروٹ میں واقع ہے۔
انتظامی ڈھانچہ
اس ادارے کی بنیاددینی،علمی و سماجی خدمات کے جذبے کے تحت رکھی گئی ہے:
- بانی: محترم حاجی شیخ ذاکر صاحب پتھروٹ۔
- مہتمم و صدر مدرس: حضرت مفتی اقبال احمد ندوی صاحب۔
اہداف و مقاصد
ادارے کا بنیادی مقصد نئی نسل کو دینی و اخلاقی تعلیمات سے روشناس کرانا اور ان کی ایسی تربیت کرنا ہے جو مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کے فکر و نظر کی عکاسی کرے۔