مکتب الصفہ آف لائن داخلہ فارم

اصول و ضوابط
والدین یا سر پرست میں سے داخلہ کے وقت کسی ایک کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔
طالب علم کو اپنی حاضری کا خیال رکھنا ضروری ہوگا، بغیر اطلاع کے مسلسل غیر حاضری پر مکتب سے نام خارج کر دیا جائیگا۔
تین دن سے زیادہ غیر حاضر رہنے والے طالب علم کو اپنے والد یا سر پرست کے ساتھ ناظم مکتب سے ملنا ہوگا۔
دس دن سے زیادہ غیر حاضر رہنے والے طالب علم کو بطور سزا کے فائن بھرنا ہوگا۔
ہر مہینہ کی فیس ایک تاریخ کو جمع کرنا ضروری ہوگا۔
بغیر داخلے کے کسی بھی بچے کو مکتب میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چھ (6) سال سے کم عمر بچے کو مکتب میں داخل نہیں کیا جائیگا۔
بغیر اسلامی لباس کے طلبہ کو درسگاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی لڑکوں کا لباس سفید کرتا سفید پاجامہ اور سفید ٹوپی لڑکیوں کا لباس سفید گول فراک بغیر چاق کا، سفید شلواراور سفید اسکارف۔
اپنے بچوں کو وقت سے پہلے صفائی کے ساتھ با وضو روانہ کریں، ناخن اور بالوں پر خاص توجہ دیں ( بال اسٹائلر نہ ہو )
بیماری کی حالت یا گھر کے شادی اور دیگر ضروری پروگراموں میں تحریری درخواست دیکر چھٹی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
سر پرست کیلئے ضروری ہے کہ ہر مہینے کم از کم ایک مرتبہ مکتب میں آکر اپنے بچہ کی تعلیمی کیفیت کا جائزہ لیں۔
اپنے بچوں کو گھر پر سبق یاد کرائیں اور روزانہ سنیں۔
مذکورہ بالا امور کی خلاف ورزی پر کسی بھی وقت طالب علم کی تنبیہ اور اخراج کا اختیار مکتب کو حاصل ہوگا۔
داخلہ فیس 200 روپے ہے۔
اگر آپ کا بچہ کسی وجہ سے مکمل مہینہ بھی غیر حاضر رہا تو وہ غلطی آپ اور آپ کے بچے کی ہوئی لہذا ایسی صورت میں بھی مکتب کی فیس لی جائے گی اس میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔
اگر کسی معلم استاد سے بچوں کو تنبیہ کرنے میں کوئی سختی ہو جائے تو سر پرستوں کی ذمہ داری ہے کہ طلبہ کی شکایت آنے پر کسی طرح کا قدم اٹھانے سے پہلے مکتب میں آکر صحیح حالات کی تحقیق کرے۔ نیز اگر سر پرست حضرات کو کسی معلم سے شکایت ہے تو وہ مکتب کے صدر صاحب سے ملے۔

    اوپر تک سکرول کریں۔