مادہ پرستی میں انسان بہ ظاہر آزاد نظر آتا ہے؛ مگر حقیقت میں وہ غلام ہوتا ہے، نفس کا غلام، خواہشات ولذات کا غلام اور بے وفاء و بے ثبات اسباب عشرت کا غلام ، یہ غلامی اسے خود فراموش بھی بنادیتی ہے اور خدا فراموش بھی ، وہ بھول جاتا ہے کہ خدا نے اسے ایک انسان کی صورت میں پیدا کیا ہے، اسے سلیم فطرت اور دردمند دل سے نوازا گیا ہے ، اس کو حیاء و اخلاق کا جو ہر عطاء کیا گیا ہے، یہ خود فراموشی اسے خود غرض بنا دیتی ہے، خواہشات پرستی کا نشہ اسے اپنے آپ سے ایسا بے خبر کر دیتا ہے کہ وہ اپنی حرص و ہوس اور خود غرضی کی بنیاد پر سماج کی آنکھ کا نور بننے کے بجائے کانٹے کی طرح چھپنے لگتا ہے اور سماج میں قتل و غارت گری کے واقعات پیش آتے ہیں ، لذت پرستی اسے ایسے گناہوں کے دلدل میں پھنسا دیتی ہے کہ خود اس کا وجود ان گناہوں کی سزا پا کر سراپا عبرت ہو جاتا ہے، جس کی مثال اس وقت ایڈس جیسی بیماری ہے۔
خدا فراموشی اسے بداخلاقی ، خیانت اور بد دیانتی پر دلیر بنا دیتی ہے، اُس میں جوابدہی کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور جو شخص اس نوبت پر آجائے وہ سماج کے لئے ناسور بن جاتا ہے۔
✍️ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم
(صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
🎁 پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
مَکْتَبُ الصُّفَّهْ
مقصد : آنے والی نسل کے ایمان کا تحفظ
Maktabus Suffah Ⓡ
👇🔻👇🔻👇🔻👇
www.MSuffah.com
https://telegram.me/MSuffah
https://youtube.com/@msuffah
▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬
♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ㅤ ⌲
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ