حضرت آدم علیہ السلام اور ہندوستان کے تناظر میں 32 صفحات پر مشتمل ایک چھوٹی سی کتاب قارئین کرام کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے، اس کتاب میں دو بزرگوں کے تین رسالے ہیں………. پہلے رسالے کا نام ہے: *ہمارا ہندوستان*………. اس رسالے کے مصنف حضرت شیخ الاسلام، سابق صدر جمعیت علماء ہند مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ ہیں………. دوسرے رسالے کا نام ہے: *سرزمینِ ہندوستان کے فضائل*………. اور تیسرے رسالے کا نام ہے: *دربار مدینہ اور حُبِ وطن*………. ان دونوں رسالوں کے مصنف خادم ملت، سابق ناظم جمعیت علماء ہند حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ ہیں
اس کتاب کے پی ڈی ایف فائل کا ڈاؤنلوڈ لنک⬇………. لنک پر ٹچ کر اسے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
کشکول اردو ایپ بشکریہ راھی حجازی